Stability of media industry in Gilgit-Baltistan is a must, Kazem Maysam

 

گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم میثم نے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر معلومات تک رسائی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی ناگزیر بن چکی ہے گلگت بلتستان اسمبلی میں انفارمیشن تک رسائی  کا بل جمع کرایا گیا ہیجس کی منظوری سے صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور ہو گی۔اپنے چیمبر میں اراکین اسمبلی جاویدمنوا،وزیر سلیم اور اکبر رجائی کے ہمراہ گلگت یونین آف جرنلسٹس کے صدر ذوہیب اختر کی سربراہی میں کابینہ کے ممبران محمد ذاکر،سید شیر عباس اور شہزاد حسین پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہو? انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری کا استحکام لازمی ہے تاکہ اس سے وابستہ ہر کارکن کی مشکلات دور ہو سکیں۔ صحافت مقدس شعبہ ہے صحافیوں پر لازم ہے کہ وہ مصلحتوں سے بالاتر ہو کر حقائق کو اجاگر کر یں تاکہ نظام میں موجود خامیاں دور ہوسکیں۔  گلگت بلتستان کے صحافی نامسائد حالات کے باوجود اپنی ذمہ داراں انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپوزیشن بھر پور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی نمائندہ تنظمیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کے فورمز سے رجوع کریں اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس بارے میں مکمل معاونت حاصل ہو گی۔اس سے قبل صدر یونین آف جرنلسٹس ذوہیب اختر نے اپوزیشن لیڈر اور دیگر اپوزیشن اراکین کو گلگت یونین آف جرنلسٹس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔


Post a Comment

0 Comments