Gilgit-Baltistan Sports Board Inter Club Junior Football Tournament Schedule

 

جی بی سپورٹس بورڑ انٹر کلب جونئیر فٹبال ٹورنامنٹ کے شیڈول جاری کر دیا گیا میگا ایونٹ میں ضلع بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں  ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز کل لالک جان اسٹیڈیم میں شروع ہو گا تمام ٹیمیں سپورٹ مین سپرٹ کا مظاہرہ کرکے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیئے ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت کے صدر محمدذاکر نے ہدایات جاری کردیا صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت نے کہا ہے کہ جی بی سپورٹس بورڑ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر نگرانی میں لالک جان اسٹیڈیم جوٹیال گلگت میں جی بی سپورٹس بورڑ انٹر کلب جونئیر فٹبال ٹورنامنٹ 2023  26 نومبر  سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ میں ضلع بھر سے ٹوٹل 16 ٹیموں نے حصہ لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جاری شیڈول کے مطابق 26 نومبر بروز اتوار 4 میچیزز ہونگے ٹورنامنٹ میں شامل تمام فٹبال کلب کے آفیشلز و کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جاری شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر لالک جان اسٹیڈیم میں مکمل کٹ کیساتھ تشریف لائیں انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جونئیر فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول پر فٹبال کو آگے پرموٹ کرنا ہے کھلاڑی سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگروقت کی پابندی نہ کرنیوالی ٹیم کو نہ صرف ٹورنامنٹ سے فارغ کیا جائے گا بلکہ آئیندہ کسی بھی ایونٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments