Special Assistant Hussain Shah visit new building of Gilgit Baltistan Civil Secretariat


گلگت :  معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان حسین شاہ نے سیکریٹری  ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ ریاض احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ احسان اللہ کے ہمراہ  گلگت بلتستان سول سیکریٹریٹ کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا دورہ کیا اور کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا.اس موقع پر  سیکرٹری ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ ریاض احمد  نے منسٹر ایریگیشن کو نو تعمیر شدہ بلڈنگ میں محکمہ ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ کے دفاتر کے حوالے سے   بریفنگ  دی ۔عاون خصوصی  نے اس اہم نوعیت کے منصوبے کی تعمیر اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محکمہ ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ کے متعلقہ دفاتر جو کہ  سول سیکریٹریٹ جوٹیال میں قائم کیئے گئے ہیں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ   یہ صوبائی حکومت کا ایک بہترین اور قابل ستائش منصوبہ ہے  جس سے تمام محکموں کے دفاتر ایک ہی جگے پر قائم  ہونے سے   عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آسانی میسر ہوگی ۔


Post a Comment

0 Comments