قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی کل بروز جمعہ 24نومبر سے کھول دی جاۓ گی اور معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہینگی ۔۔۔گلگت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کل بروز جمعہ 24 نومبر 2023سے معمول کے مطابق کھلے گی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی سربراہی میں منعقدہ ڈینز،ڈائریکٹر ز،شعبہ جاتی سربراہان کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ یونیورسٹی میں بروز جمعہ24 نومبر 2023 سے پہلے سے جاری کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔لہذا طلبہ وطالبات،یونیورسٹی فیکلٹی و اسٹاف یونیورسٹی میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔یاد رہے کہ طلبہ وطالبات کے لیے مقررہ راستوں پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی نے پہلے اور تیسرے سمسٹر کے طلباء کی فیس میں 10 فیصد اضافہ سمیت پانچوایں اورساتویں سمسٹر کی فیس میں 15 فیصد اضافہ واپس لے لیا ہے اور یہ فیصلے طلباء کے مستقبل کے بہترین مفاد میں اور صوبائی اوروفاقی حکومت سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے یونیورسٹی کو درپیش مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مالی مدد کی توقع کے ساتھ لیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاہے کہ طلباء کے ایل ایم ایس کو موجودہ ریوائز فیس شیڈول کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور یہ سہولت طلبا کے لیے ایک بار کے لیے ہے۔لہذا تمام طلباء دو ہفتوں کے اندر اپنے واجبات ادا کریں۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی یقین دہانی پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے تمام مطالبات بھی منظور کرلیے ہیں۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے خوش اسلوبی کے ساتھ یونیورسٹی کے امور کو حل کرنے پر صوبائی حکومت،خصوصٰ طور پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،عسکری حکام سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ بھی ادا کیاگیا۔
0 Comments