دیامر۔ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے داریل کے مختلف علاقوں میں کالج، ہوم سکولز اور ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ۔ عمائدین علاقہ نے صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کا شاندار استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے خواتین سے ملاقاتیں کی اور انکے مسائل دریافت کیئے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔صوبائی وزیر ثریا زمان نے داریل کالج سمیت مختلف سکولوں کے دورے کے موقع پر پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم میں حکومت کی جانب سے اہم اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے۔ شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت نے کئی اہم اہداف مقرر کئے ہیں تاکہ شرح خواندگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان بھر میں معیار تعلیم کی بہتری پر بھی توجہ مرکوز کی جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ طلباء کے لئے حصول علم کی سہولیات گھر کی دہليز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے صوبائی حکومت خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانےکیلئے اہم فیصلوں سے گریز نہیں کریں گے صوبائی حکومت خاص کر محکمہ میں تعلیم انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعمیر و ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے گلگت بلتستان کے طلبا جو گورنمنٹ کالجز اور سکولز میں زیر تعلیم ہیں ان طلباء کو کالجز اور سکولز میں وسیع لائبریریاں اور کمپیوٹر لیب فراہم کررہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کے ہونہار طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کراسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے لہذا موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت تمام سرکاری کالجز میں کمپیوٹر لیب اور لائبریروں کا قیام عمل میں لا رہی ھیں جس سے تمام طلباء کے روشن مستقبل کی راہیں متعین ھو جایئں گے تاکہ ہمارے بچے ان لائبریئریز سے بہتر انداز میں استعفادہ حاصل کرسکیں۔ بچے ہمارے قوم کے معمار ہے جدید علوم سے مستفید ہوں اور ہمارے بچے مستقبل کے تعلیمی چیلنجوں سے مقابلہ کرسکیں۔
0 Comments