KIU and Sehat Foundation agree to start BS Nursing

 

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی صحت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں پہلی دفعہ بی ایس نرسنگ پروگرام شروع کرے گی۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت ہونے والی مشاورتی اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ صحت فاؤنڈیشن اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایڈوائزی کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔اجلاس میں ایڈوائزی کمیٹی کے ممبران نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وژن کو سراہتے ہوئے اس فیصلہ کو گلگت بلتستان میں نرسنگ شعبے کے لیے اہم فیصلہ قرار دیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ بی ایس نرسنگ پروگرام کے اجراء کے لیے جوائنٹ وینچر پروگرام کے انتظامی امور سمیت دیگر مشاورت کے لیے ایڈوائزی بورڑ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔جس کے چیئرمین وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹیہوں گے۔جبکہ صحت فاؤنڈ یشن و قراقرم یونیورسٹی کے اراکین بھی موجود ہوں گے۔ایڈوائزی بورڑ نرسنگ سکول میں اعلیٰ تعلیمی معیار اور دیگر امور کا جائزہ لینے سمیت دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔یاد رہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں باقاعدہ طور پر نرسنگ کا پروگرام شروع نہیں ہوسکا ہے۔وائس چانسلر نے اپنے وژن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اگلے مرحلے میں فارمیسی کے شعبے کا اجراء بھی کریں گے۔جس کے لیے تیاری شروع کیاگیااور حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر میڈیکل کالج پراجیکٹ کو بھی اگلے ایک دو سالوں میں شروع کیاجائے گا۔تاکہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو میڈیکل کی تعلیم کی سہولیات مل سکیں۔اجلاس میں وائس چانسلر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ تعلیم وتحقیق کی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے فیکلٹی ممبران،ڈینز خصوصی طور پر توجہ دیں اور اس بات کو ممکن بنائے کہ طلبا کی اکیڈمک کلینڈ ر کے مطابق تعلیم وامتحانات کو یقینی ہوجائیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ چلاس ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ساتھ مل کر چلاس ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بی ایس نرسنگ پروگرام شروع کرے گی۔اس حوالے سے باقاعدہ فیزیبلٹی رپورٹ نرسنگ کونسل میں جمع کی گئی ہے۔جی بی گورنمنٹ کے تعاون سے اس پروگرام کا اجراء بہت جلد کیاجائے گا۔ پروگرام شروع کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں نرسنگ ایجوکیشن کی کمی کو پورا کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم یافتہ و تجربہ کار ہیلتھ ورکرز کو تیار کرنا ہیں جو ڈاکٹر ز کے ساتھ مل کر صحت کے میدان میں بہترین خدمات سرانجام دے سکیں۔یاد رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور صحت فاؤنڈیشن کے مابین بی ایس نرسنگ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سیباقاعدہ معاہدہ پر دستخط پیر کے روز کیاجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments